ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق اس کاروباری ہفتےکرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 6 پیسے کم ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق بروزجمعہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 49پیسے پربند ہوا،گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 12 پیسے کا اضافہ ہوا،بروز جمعہ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔