امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب صرف ایک دن باقی ہیں۔ اس اس فارمیٹ میں اکثر تو بلے بازوں کا جلوہ رہتا ہے تاہم گیندباز بھی اپنا جلوہ بکھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گیندبازی کے لحاظ سے کرکٹ کے اس مشکل فارمیٹ کی تاریخ میں اب تک 6 باولر نے ہیٹرک کی ہے، جس میں آسٹریلیا کا ایک، آئرلینڈ کے دو، سری لنکا کا ایک، جنوبی افریقہ کا ایک اور یواے ای کا ایک گیندباز شامل ہے۔
آسٹریلوی تیزگیندباز بریٹ لی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک لینے والے پہلے گیندباز ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف تین گیندوں پر تین بلے باز شکیب الحسن، مشرف مرتضیٰ اور آلوک کپالی کی وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ کے گیندباز کرٹس کیمفر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری ہیٹرک لی ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈبل ہیٹرک کرنے والے پہلے گیندباز بھی ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیدرلینڈ کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے گیندباز ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹرک لی۔
جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک لینے والے چوتھے گیندباز ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں انگلینڈ کے کرس ووکس، ایان مورگن اور کرس جارڈن کو لگاتار آوٹ کرکے پویلین بھیجا۔
یو اے ای کے گیندباز کارتک میاپن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹرک لینے والے پانچویں بولر ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سری لنکا کے خلاف 3 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز جوشوا لٹل ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے چھٹے گیندباز ہیں۔ انہوں نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، جمی نیشام اور مچل سینٹنر کو لگاتار آوٹ کرکے پویلین بھیجا۔