وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم کا اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام آیا۔
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔