کشمیری عرصہ دراز سے بھارت کے ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں جسکی متعدد مثالیں موجود ہیں اور حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر بھارتی فوج کی جانب سے حملہ کر کے اہلکاروں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران پانچ کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیس آفیسر زخمی ہوا۔
بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور دیگر فوجیوں کی جانب سے کپواڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا اور تاحال اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔
اس سارے واقعے پر بھارت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب بھی نہیں آیا۔
بھارتی دفاعی ترجمان نے معاملے کو رفع دفع کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل معاملے پر پولیس اہلکاروں اور ٹیریٹوریل آرمی یونٹ کے درمیان معمولی اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی داستان رقم ہو چکی ہے۔
عالمی میڈیا کو اب اس حوالے سے سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔