محکمہ بلدیات پنجاب کی غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے کاروائی کرتے ہوئے چھیالیس غیر قانونی پوائنٹس ختم کروا دیئے ۔
عید الاضحی کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ نے شاہ پور کانجراں سے غیر قانونی سیل پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ،اسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زینب طاہر اور اسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی کی سربراہی میں آپریشن کے دوران غیر قانونی چھیالیس سیل پوائنٹس ختم کردئیے گئے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔