آسٹریلوی کرکٹر نیتھن لیون نے ٹی 20 انٹرنیشل ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا آغاز یکم جون سے ہوگا ، یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن ہے اور اس بار اس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آسٹریلوی باؤلر نیتھن لیون نے ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔
نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی کنڈیشنز میں پاکستان کے پاس اچھے اسپن باؤلرز ہیں۔
انہوں نے مزید کہ کہ پاکستان کے پاس بیٹنگ بھی بہترین موجود ہے جیسے کہ بابر اعظم ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو میزبان ٹیم امریکا کے خلاف کرے گا۔