آزاد کشمیر پولیس نے زیرحراست شاعر احمد فرہاد کی انکے خاندان سے ملاقات کروا دی۔
یاد رہے کہ احمد فرہاد کو باغ پولیس نے بدھ کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق احمد فرہاد نے ناکے پر اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی اور کار سرکار میں مداخلت پر انکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکیا گیا۔
پولیس کی جانب سے احمد فرہاد کی اہلیہ، بڑے بھائی اور بچے سے ملاقات کروائی گئی جبکہ پولیس نے ملاقات کرانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد 14 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احمد فرہاد کو بازیاب کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔