خیبرپختونخوا میں یوم تکبیرملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔
اس سلسلہ میں پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، سوات، دیر، بونیر اور چترال میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
پشاورمیں سول سوسائٹی اورشہریوں کی جانب سےریلی نکالی گئی جس کا اختتام قلعہ بالاحصارپر ہوا۔اس موقع پرشہریوں نے پاک فوج اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس اہم دن کےموقع پرمختلف اضلاع میں ریلیوں میں شرکاءکی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئرزکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جبکہ سکولوں میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جن میں سکول کے بچوں نےیوم تکبیر کےحوالے سے تقریریں کیں اورملک کی حفاظت کرنےوالے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ضلعی انتظامیہ،پاک فوج اورفرنٹیئرکور کےحکام کی جانب سےسکولوں میں 1998 کے ایٹمی دھماکوں کی ضرورت اور اہمیت پرلیکچرز دیئے گئے۔
عوام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھتا نہیں کیا جائے گا۔اس اہم دن کے موقع پر دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پوری قوم یکجا ہے۔