عمران خا ن کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خا ن کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت اور سیشن کورٹ کی جانب سے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کر دی گئی تھیں جبکہ انہوں نے متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواست متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں، ان میں حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ کورٹس کو ان مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت دی جائے ۔
خیال رہے کہ عمران کی جانب سے دائر کی جانے والے درخواست کے مطابق ان میں توشہ خانہ کیس، اسلام آباد میں احتجاج اور 9 مئی کے تین مقدمات، اقدام قتل اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کی جانے والے کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔