سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شئیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے ایف آئی اے نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
افواج پاکستان اداروں اور اہم قومی شخصیات کیخلاف پروپیگنڈہ میں ملوث افراد کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری جاری تھی ۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد اب اس رپورٹ کی روشنی میں گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں جنھیں روات اور گوجرخان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔