وزیراعظم شہبازشریف نےملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لوڈشیڈنگ اوربجلی چوری روکنے پر اجلاس ہوا،دوران اجلاس وزیراعظم نےملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنےوالے فیڈرز پربھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،وزارت توانائی نےبریفنگ کے دوران وزیراعلی کے پی اور وزیر کی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔
وزارت توانائی نےبریفنگ کےدوران کہاصرف خسارےمیں چلنےوالےفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےبجلی چوری کم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نےوزیراعلی کےپی سےہونےوالی ملاقات میں پیشرفت کو سراہتے ہوئےکہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،لوگوں کوگرمی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔