آج کل پیزا سے لے کر برگر تک ہر چیز میں چکن موجود ہے مگر اس کا کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق چکن کی جلد کھانا آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور چکن کے اس حصے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ چکن کی جلد میں بہت زیادہ نقصان دہ چکنائی ہوتی ہے۔ یہ کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتا ہے، البتہ کھانے میں مزیدار ہوتا ہے۔
یہ بات جاننا ضروری ہے کہ اگر مرغی کے جسم کا کوئی حصہ مکمل طور پر بیکار ہے تو وہ اس کی جلد ہے جبکہ دکاندار چکن کی جلد پر کیمیکل اسپرے کرتے ہیں تاکہ پرکشش نظر آئے۔
اگر آپ چکن کی کھال کھانے کے شوقین ہیں تو جان لیں کہ چکن کی کھال کھانے سے جسم میں نقصان دہ چربی جمع ہونے اور وزن میں اضافے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
یو ایس ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقی میں بتایا گیا ہ کہ چکن کا ایک کپ جو جلد کو ہٹا کر پکایا جاتا ہے اس میں 231 کیلوریز ہوتی ہیں جب کہ جلد کے ساتھ پکائے گئے چکن کے ایک کپ میں 276 کیلوریز پائی گئی ہیں۔
اگر آپ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے کے شوقین ہیں تو آپ اسے دو یا تین بار دھو کر نمک اور ہلدی ڈال کر پکا سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ چکن کی جلد زیادہ نہ کھانے سے پرہیزکریں۔