پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنایا گیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کل فلیٹیز ہوٹل میں مرکزی کونسل صدر کا انتخاب کرے گی ۔
پریس کانفرنس کے موقع پر صحافی نے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ کیا شاہد خاقان عباسی پارٹی کے صدر کا انتخاب لڑسکتے ہیں اور کیا وہ اس کیلئے اہلیت رکھتے ہیں ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی بھی کاغذات جمع کروا سکتے ہیں ،ان کی اہلیت کا معیار سکروٹنی کے وقت دیکھا جائے گا، فائنل لسٹ تین بجے ہو گی تو اگر ایک سے زیادہ امیدوار ہوتے ہیں تو مرکزی کونسل کا اجلاس اسی مقصد کیلئے بلایا گیاہے ، یہ کل ہی ووٹ کے ذریعے مرکزی کونسل انتخاب کرے گے ۔
ان کا کہناتھا کہ پارٹی میں مسلم لیگ (ن ) میں (ن)سے مراد نوازشریف ہے ، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو عام ورکر کی جماعت بنایا ہے ۔ نوازشریف نے اس جماعت کو چار مرتبہ اس قابل بنایا کہ اس نے پنجاب اور دیگرصوبوں سمیت مرکز میں اقتدار حاصل کیا اور عوام نے مینڈیٹ دیا ۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بننے اعزاز ملا، اگر آ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان قائم ہے تو اس کی بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، ورنہ یہ مودی کو پاکستان تو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتا۔