پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنایا گیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پارٹی صدر کا انتخاب کل فلیٹیز ہوٹل میں بلائے گئے مرکز ی کونسل کے اجلاس میں کیا جا ئے گا ۔
رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہبازشریف کا استعفیٰ بطور صدر منظور کر لیا ہے، پارٹی آئین کے مطابق پارٹی صدر کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
شہبازشریف نئے صدر تک کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور وہ بطور قائم مقام صدر تقرر کر دیا گیا، پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمیشن مقرر کیا جس میں میرے ساتھ معزز ممبران ہیں دائیں اور بائیں جانب موجود ہیں۔
انہوں ے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو شیڈول جاری کیا اس کے مطابق آج 27 مئی کو صبح نوبجے سے لے کر پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی کا اجراء کیا گیا ، آج 1 1 کے قریب کاغذات نامزدگی جاری کیئے گئے ، کل صبح 28 مئی کو دس بجے سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیئے جائیں گے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کوئی کسی وجہ سے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کر سکا تو کل بھی اجراء ہو سکے گا، کل ہی انہیں 12 بجے سے پہلے جمع کروانے ہوں گے ، ایک بجے جمع ہونے والے پیپرز کی سکرونٹی کی جائے گی ، ان کا موقع پر حاضر ہونا ضروری ہوگا، 2 بجے کے بعد اڑھائی بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں اور 3 بجے فائنل لسٹ کو مرتب کر دیا جائے گا ۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہناتھا کہ کل دوپہر 3 بجےمسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں طلب کیا گیاہے اور 4 بجے الیکشن کا مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا، پارٹی میں سے بشیر میمن، عرفان الحق صدیقی ، انوشہ رحمان، انجم عقیل، طاہرہ اورنگزیب ، محمد اسحاق دار، راجہ فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان، شاہ غلام قادر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے ہیں ، وہ کل سے دس سے بارہ بجے تک کاغذات جمع کروائیں گے ۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی بھی کاغذات جمع کروا سکتے ہیں ،ان کی اہلیت کا معیار سکروٹنی کے وقت دیکھا جائے گا، فائنل لسٹ تین بجے ہو گی تو اگر ایک سے زیادہ امیدوار ہوتے ہیں تو مرکزی کونسل کا اجلاس اسی مقصد کیلئے بلایا گیاہے ، یہ کل ہی ووٹ کے ذریعے مرکزی کونسل انتخاب کرے گے ۔
ان کا کہناتھا کہ پارٹی میں مسلم لیگ (ن ) میں (ن)سے مراد نوازشریف ہے ، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو عام ورکر کی جماعت بنایا ہے ۔ نوازشریف نے اس جماعت کو چار مرتبہ اس قابل بنایا کہ اس نے پنجاب اور دیگر صوبوں سمیت مرکز میں اقتدار حاصل کیا اور عوام نے مینڈیٹ دیا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بننے اعزاز ملا، اگر آج تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان قائم ہے تو اس کی بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، ورنہ یہ مودی کو پاکستان تو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ملک کیلئے گران قدر خدمات ہیں، ان خدمات کے پیش نظر اگر پوری جماعت اس نقطے پر متفق ہیں کہ وہی پارٹی کو لیڈ کریں تو یہ کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے ، بعض پارٹی میں ایسے لیڈریقینی ہوتے ہیں جن پر پوری پارٹی متفق ہوتی ہے ۔