آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےمیانوالی پہنچ کرپی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ کیا ۔اور کنڈل چیک پوسٹ کا نام شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کے نام پر رکھنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پٹرولنگ پوسٹ پرتعینات بہادرجوانوں سے ملاقات کی۔ جوانوں کوحملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا گیا۔
مورچے پر تعینات جوانوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتائیںآئی جی پنجاب نے جوانوں کودہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا اور شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس خیبرپختونخواہ حکومت اورآرمڈ فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کاصفایا کریں گے۔آپریشن کرنیوالے سی ڈی ٹی جوانوں کیلئے 5 لاکھ ، چیک پوسٹ پرتعینات تمام جوانوں کو 30 لاکھ روپےانعام دیا۔
ڈاکٹرعثمان انور نے پٹرولنگ پولیس کے متعلق کہا کہ بارڈرایریاز کی پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کریں گے۔دہشت گردی کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پشت نہیں کر سکتے۔
آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل کے نڈر جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور نعرے لگائے۔