ابھی تک بھارت میں سب کچھ بہت اچھا رہا۔بھارت میں ایئرپورٹ پر شاندار ویلکم کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔
نائب کپتان شاداب خان نے کہا بحثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا،یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں،آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ اپ غلطیوں سے سیکھ کر انہیں بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نائب کپتان کامزید کہنا تھاکہ ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں ریسٹ ملا،کرکٹ اسکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے،جب آپ ذہنی طور ہر ریلیکس ہوتے ہیں تو اچھے فیصلے کرتے ہیں۔
انڈیا میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں،وارم اپ میچ میں وکٹ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی،بلکل فلیٹ وکٹ تھی،اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈینشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔
شاداب خان نےمزید کہا ہم نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی، بھارت میں ابھی تک نہیں کھیلے۔ورلڈکپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہےکہ اگر آپ پرفارم کرت ہیں تو سپر اسٹار بن جاتے ہیں،جتنے بھی کھلاڑی یہاں آئے ہیں انکی کوشش ہے کہ وہ پرفارمنس دے کر سپراسٹار بنیں۔