آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نےآرایل این جی کی قیمتوں میں 6.49فیصداضافہ کردیا، اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے تصور کیاجائےگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےآرایل این جی کی قیمتوں میں 6.49فیصداضافہ کردیاملک میں آرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کی وجہ سےہوا ہےنئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے تصور کیاجائےگا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کی نسبت مئی میں سوئی سدرن کیلئے صارف قیمت میں 6.13فیصد بڑھا دیا، سوئی سدرن صارف قیمت مئی کیلئے 13.74ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی،اپریل کی نسبت مئی میں سوئی نادرن کیلئےصارف قیمت میں6.49فیصد اضافہ ہوا ہےسوئی نادرن کیلئےصارف قیمت مئی کیلئے 14.05ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔