شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل اپنی پہلی آبدوز متعارف کرادی۔
جوہری آبدوز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ موجودہ آبدوزوں کو بھی جوہری آبدوزوں میں تبدیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی بحریہ کا حصہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز زیر سمندر جنگی مشن سر انجام دے گی۔
صدر کم جونگ ان نے بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شمالی کوریا کی آبدوز نمبر 841 کو تاریخی شخصیت کِم کن اوک کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے سویت دور کی رومیو کلاس سب میرین کو موڈیفائی کیا جو اس نے 1970ء کی دہائی میں چین سے حاصل کی تھی، یہ آبدوز ممکنہ طور پر بیلسٹک اور کروز میزائل سے لیس ہے۔