ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
انقرہ میں پارلیمنٹ عمارت کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ،ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے آوازیں بھی سنی گئیں۔
ترک وزیرداخلہ علی یرلیکایا نےکہا کہ 2حملہ آوروں نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پرحملہ کیا۔دھماکوں میں 2 پولیس اہکار زخمی ہوئے ہیں۔ایک حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑادیا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔،
ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ترک وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔
دھماکے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور وزارت داخلہ کی عمارت کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
موسم گرما کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن کا باقاعدہ آغاز تھا،جس میں صدر رجب طیب اردگان سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے دوپہر 2 بجے کے قریب پارلیمنٹ میں آنے کی توقع تھی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترک حکام داعش کے ارکان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔