پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید گرمی کے سبب کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں گزشتہ روز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کی طبعیت بہترنہ ہوسکی، یاسمین راشد کو آکسیجن پر منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے، یاسمین راشد کو اسپتال داخل ہونے کے بعد بھی متعدد مرتبہ قے ہوئی، یاسمین راشد کو صبح درد کی شکایت ہوئی، یاسمین راشد کو درد کم کرنے کے انجیکشن بھی دیئے گئے۔
دوسری جانب نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہے، ڈاکٹرز کو میرٹ پر علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر صحت پنجاب کے مطابق صحت کی مکمل سہولت ہر مریض کا بنیادی حق ہے، مریضہ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل رکھنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ ڈاکٹرز علاج کے لیے فیصلہ کرنے میں مکمل بااختیار ہیں۔