بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک سو190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اکتیس مئی تک ملتوی کر دی عدالت نےملزمان کی سماعت معمول کے مطابق کرنےسے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران نیب کے مزید دو گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ریفرنس میں مجموعی طور پر اب تک تیس گواہان کے بیانات ریکارڈ جبکہ اکیس پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اکتیس مئی کو نیب کے مزید گواہان کو طلب کر لیا اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ جبکہ ملزمان کے وکلاظہیر عباس چوہدری، انتظار پنجوتھ اور شعیب شاہین و دیگر بھی عدالت پیش ہوئے ۔