جڑانوالہ میں مدرسہ کےطالبعلم پرقاری کےتشدد کا واقعہ سامنے آیا، پولیس نے والدین کی درخواست پر ٹیچر کو گرفتار کرلیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعہ کانوٹس لےلیا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مدرسے کے بارہ سالہ طالبعلم کو معمولی بات پر قاری نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے والدین کی درخواست پر ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے پاس 270 روپے موجود تھے جو وہ گھر سے لے کر مدرسے آیا، ٹیچر نے چوری کا شعبہ ظاہر کرکے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے چہرے ، کمر اور بازو پر چوٹوں کے نشان ہیں۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اگر قاری صاحب کو کوئی شک تھا تو وہ گھر والوں سے پہلے معلوم کرتے تاکہ معاملہ سمجھ میں آ جاتا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعہ کانوٹس لےلیا،وزیراعلیٰ پنجاب نےانسپکٹرجنرل سےرپورٹ طلب کرلی، اورمتاثرہ طالبعلم کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت بھی جاری کر دیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلباءپرکسی بھی قسم کاتشددبرداشت نہیں کیا جائے گا،تحقیقات کرکےتشددکےذمہ دارکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
سی پی او فیصل آباد کے نوٹس کے بعد پولیس نے قاری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔