ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتےہوئےجعلی ویزوں پراسپین اور کینیڈا جانےوالے تین مسافروں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے پہلی کارروائی میں جعلی ویزوں پرکینیڈا جانےوالے عابد علی اوراشتیاق احمد نامی مسافروں کوگرفتارکیا، ملزموں کی نشاندہی پرائرپورٹ سے ایجنٹ ناصرخان اور سہولت کارجان محمد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، ایجنٹس نے کینیڈا کے ویزوں کے عوض چالیس لاکھ روپے فی کس وصول کئے تھے۔
دوسری کارروائی میں جعلی شینگین ویزے پر اسپین جانے والےاسد علی نامی ملزم کو گرفتارکیاگیا،گجرات کےرہائشی ملزم نےویزا ایک ایجنٹ سےرقم کے عوض حاصل کیا تھا گرفتارپانچوں ملزمان کو مزیدکارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیاگیا۔