بھارت کے زیرِقبضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والی مودی سرکار مکافات عمل کی زد میں آ گئی۔
مودی سرکار میں بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کے رحجان کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے،18 مئی کو مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
بھارتی میجر نے جموں کشمیر کے علاقے اکھنورمیں اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی کی خودکشی کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی 16 نومبر کو ضلع ادھم پور میں 38 سالہ نائیک ہریش سنگھ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا
جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں تعینات خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 601 تک پہنچ چکی ہے
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی نااہلی اورناقص پالیسیوں کے بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن سنگین حد تک بڑھ چکا ہے جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،
دوسرے ممالک کے خلاف پروپگینڈا کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے۔