وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک میں دفاع اور تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون جاری رہے گا، دونوں ملکوں کےعوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دوملک ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کےمفادمیں کام کرتی رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ملکوں کےعوام کےایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے، دفاع کےمختلف مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری ہے۔
اس موقع پر ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور حکومت کےساتھ ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریب دوست اور برادرملک ہے، پاکستان کایہ میراپہلا دورہ ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگوہوئی۔
قبل ازیں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔