کراچی ایئرپورٹ کسٹمزڈرگ انفورسمنٹ سیل نےکارروائی کرتے ہوئےبحرین سے افغانستان کے لئے واپس کئے گئے کارٹن سے تیس کروڑ روپےمالیت کی کرسٹل آئس برآمد کرلی ۔
کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل عملے نےدوران چیکنگ پارسل میں اعلی کوالٹی کی چودہ کلو پانچ سو گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایاپارسل مزارشریف سےرفیع نامی شہری نےبحرین کےگلبازخان کےنام روانہ کیا تھا ۔
پارسل وصول نہ کئےجانےکےباعث بین الاقوامی قوانین کےتحت قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا پکڑے جانے کےڈرسےپارسل کومتعلقہ شخص نےوصول نہیں کیا۔
بحرینی حکام نےکھولے بغیر پارسل کراچی بھیج دیاپارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔