وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بھی کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی بشکیک جائیں گے ، دونوں وزراء کل صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف آج صورتحال کاجائزہ لیتے رہے،بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطےمیں رہے ، صورتحال تسلی بخش ہے،وفدبھیجنےکافیصلہ پاکستانی طلبہ کوتعاون،سہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈاربشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سےملاقاتیں کریں گےاور زخمی طلبہ کوعلاج کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔وزیرخارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی سےمتعلق بھی معاملات کاجائزہ لیں گے۔
پرتشدد واقعات کب اور کیسے شروع ہوئے؟
پاکستانی صحافی عبدالرحمن اسامہ کا کہنا ہے کہ حملے کا آغاز انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغیزستان سے ہوا جہاں 3 ہزار پاکستان زیر تعلیم ہیں۔ اس وقت بشکیک میں حالات معمول پرآنا شروع ہوگئے ہیں۔ صورتحال پولیس کے کنٹرول سے باہر ہوئی تو آرمی کو تعینات کیا گیا ہے۔طلبہ کے مطابق بلوائیوں نے پاکستان طلبہ کو ٹارگٹ کرکے حملہ کیا۔ جس میں 250 سے زئد طلبہ زخمی ہوئے ہیں لیکن پاکستانی سفارتخانے نے اسکی تردید کرتے ہوئے زخمیوں کی تعداد صرف 35 بتائی ہے۔غیرملی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ 13 مئی کو مقامی طلبہ اور مصر کے میڈیکل طلبہ کے درمیان لڑائی کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد بھڑک اٹھا۔ بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے کچھ ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی کئی نجی رہائش گاہیں ہیں، جن کو حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
کرغزستان کے ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
پاکستان نے بشکیک میں غیر ملکی شہریوں کے خلاف پر تشدد واقعات پر کرغرستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بشکیک میں غیر ملکی شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تشدد واقعات پر کرغرستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، حکومت پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کرغیز حکام نے انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے، سفارت خانہ پاکستان نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، سفارت خانہ پاکستان نے طلباء اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔
عبدالعلیم خان کا طلبا سے اظہار یکجہتی
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبداالعلیم خان کا کرغزستان میں مشکل کا شکار پاکستانی طلبا سے یکجہتی کا اظہار کیا، کہا اپنے طلبا سے گہری وابستگی اور دلی ہمدردی رکھتے ہیں ۔ حکومت نے کرغز حکام سے تحفظات کا اظہار کردیا ہے ۔ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ پریشان طلبا کو فوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں ۔ اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ طلبا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ۔ انشااللہ جلد اچھی خبر آئے گی۔