محکمہ ٹرانسپورٹ کا تین سو الیکٹرک بائیکس کی بجائے اپلائی کرنے والی تمام خواتین کو آٹھ ہزار انتالیس بائیکس کی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سموگ کنٹرول کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ و جرمانوں کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے خواتین کا کوٹہ تین سو کی بجائے آٹھ ہزار انتالیس کر دیا گیا ہے ، صوبائی وزیر بلال اکبر خان کہنا ہے کہ پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کریں گے اور سڑکوں پر اوور لوڈنگ روکیں گے ، اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کا سالانہ دو سے تین ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سموگ کے پیش نظر لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں رواں سال جبکہ سو ماحول دوست بسیں آئیندہ سال مئی میں لاہور کی سڑکوں پر ہونگی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے شکنجہ کسا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ میٹرو سٹیشنز و ٹیک کی حالت زار کا اندازہ ہے جنہیں جلد ری ویمپ کیا جائیگا اور صوبے میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے جلد 630 بسیں چلائی جائیں گی۔۔۔کیمرہ مین خاور محمود کے ساتھ عثمان علیم سما لاہور