پاک ایران ٹریڈ گیٹ تفتان کومال بردار گاڑیوں کے لیے24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیواسلام آباد کی جانب سے24اپریل کو لیٹرجاری کردیا گیاتھا، ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ نےایران ٹریڈ گیٹ کھولنےپراطمینان کااظہارکیا۔ ایوان صنعت و تجارت نے کہا کہ اقدام سےدونوں ممالک میں تجارتی اہداف کاحصول آسان ہوگا۔