ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔۔عدالت نے موٹر سائیکل اسکیم پر ریمارکس دئیے کہ منصوبے سے قبل ماحولیاتی این اوسی نہ لینا فوجداری جرم ہے۔ماحولیاتی آلودگی کامسئلہ سنگین ہے جسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیےپارکوں کی بحالی اور محفوظ بنانے کےلئے جرمانے بھی کرنا پڑیں تو کئے جائیں۔عدالت نے ایل ڈی اے کے سات سپورٹس کمپلیکس کی بحالی کا بھی حکم دے دیا عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی ستائیس مئی تک ملتوی کر دی۔
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی موٹرسائیکلوں کی اسکیم کو ماحولیاتی این اوسی سےمشروط کردیا
ماحولیاتی آلودگی کامسئلہ سنگین ہے جسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا: جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.