بھارتی انتخابات کے دوران بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہو گئی۔
تمام کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد بی جے پی نے پاکستان اور مسلمان مخالف بیانیے کا استعمال شروع کر دیا،انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگل کر بی جے پی ووٹرز کو متاثر کرتی ہیں اور لوک سبھا میں نشست یقینی بنا لیتی ہیں
بھارت کے حالیہ انتخابات میں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف جارحانہ موقف اختیار کیا اور اپنی ہر تقریر میں بے بنیاد الزامات کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کا بھی استعمال کیا
حال ہی میں کانگرس کے لیڈر منی شنکر آئر نے اپنی تقریر میں مودی کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔
منی شنکر آئر نےکہابھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیےکیونکہ خودمختار ریاست پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ہے،موقع کا فائدہ اٹھاتےہوئےمودی نے کانگرس کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا اورپاکستان کے خلاف پوری تقریر کر ڈالی۔
بھارت نےہمیشہ نہ صرف خطے کے امن کوتباہ کیا بلکہ اپنےمذموم مقاصدکی خاطر اپنی عوام کو بھی تباہی اوربدامنی کی جانب دھکیلا ہے۔
2019 میں ہونے والا پلوامہ ڈرامہ اورمودی کی اداکاری آج بھی عالمی سطح پر بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب ہے۔
حالیہ انتخابات کےدوران بھی مودی نےراجوری اور پونچھ میں دہشتگردی کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بھارتی عوام کو بےوقوف بنانےکی بھرپور کوشش کی
بھارتی لیڈر پریانکا گاندھی نےکہابھارت میں بےروزگاری پچھلے 45 برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے لیکن ہم پاکستان پر بحث کرنے میں مصروف ہیں۔
بھارت کی عوام فیصلہ کرچکی ہےکہ اس بار ووٹ مذہب اورپاکستان مخالف بیانیے کےبل بوتے پرنہیں بلکہ مہنگائی،بےروزگاری اور کسانوں کے مسائل پر توجہ دیتےہوئے دیے جائینگے۔
اس سےپہلےبھی مودی اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزتقاریر اوربیانیے کا استعمال کرتا رہا ہے
مودی اور بی جےپی کی جانب سےمسلمانوں اورپاکستان کیخلاف نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ اوربڑھاوے کےباعث ہندوستان میں مسلمان سنگین عدم تحفظ اور انتہا پسندی کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ اورہیومن رائٹس واچ جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی سے جواب طلب کر چکی ہیں
بی جے پی اپنی عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی محتاج نظر آتی ہے
کیا بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعتیں خطے میں ایسے ہی بدامنی پھیلانے میں مگن رہینگی اور اپنے مذموم سیاسی فوائد کی خاطر خطے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کی بھلائی بھی داؤ پر لگا دینگی؟۔