ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔
بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 92 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں
5 تا 12 مئی کے دوران ملک بھر سے 200 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔