غزہ پراسرائیلی جارحیت دو سو تئیسویں روز بھی جاری ہے،صیہونی حملے میں 3 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی،24 گھنٹےمیں 60 فلسطینی شہید، تعداد 35 ہزار 233ہوگئی۔
وسطی رفح غزہ سٹی اورجبالیہ پربمباری، اونروا کےطبی مرکزالصابرہ کوبھی نشانہ بنایا،سول ڈیفنس نےتباہ عمارت کےملبے سے فلسطینی بچہ زندہ نکال لیا۔
شمال اور رفح میں اب تک اسرائیل کےزمینی آپریشن کےباعث چھ لاکھ مظلوم نقل مکانی کرچکےہیں،جو خوراک سیوریج اورصفائی ستھرائی کی سہولیات سےمحروم غیرانسانی حالات کاسامنا کررہےہیں۔
اسرائیلی دہشت گردی کےجواب میں فلسطینی مجاہدین کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے شمالی غزہ کی جانب بڑھنےوالےصیہونی فوجیوں پرراکٹ حملےکردئیے،حملوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب عرب لیگ کاسربراہی اجلاس آج سے بحرین میں شروع ہوگا، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے فوری اقدامات بھی ایجنڈےمیں شامل اجلاس میں غزہ جنگ سمیت خطےکی صورتحال پرغورہوگا۔