آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے خودکش جیکٹ بنانے والوں کے ہاتھ اورحملہ آوروں کا سرکاٹ دیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوسرداروں کوجہنم واصل کیا جائے گا منشیات مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ عوام سے دوستی کے بغیرممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے خودکش جیکٹ پہن کر آنے والوں کو روکنا ہو یا ڈکیتی کے دوران خواتین کی عصمت دری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ چودہ کروڑ ابادی کے صوبے کی دو لاکھ فورس کے لیے عوام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان طلبا و طالبات کو فرینڈز آف پولیس قرار دیدیا فرینڈزآف پولیس پروگرام کا باضابطہ آغازالحمراہال میں ہونےوالی تقریب میں کیاگیا۔تقریب میں فرینڈز آف پولیس بننے والے نوجوانوں کوبیجزبھی لگائے۔
آئی جی عثمان انور نےکہا پنجاب کے 735 تھانے کمپیوٹرائزڈ کئے جاچکے ہیں جرائم پیشہ افراد کوبتانے کاوقت آگیاہےکہ قانون لاگو کرانے کے لیے ہرحد تک جائیں گے ۔
فرینڈزآف پولیس پروگرام کا حصہ بننے والے رضاکاروں کوتھانوں ، خدمت مراکز کے دورے کرائے جائیں گے اور پولیس افسران سے رابطہ برقراررکھا جائے گا تاکہ انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کا نیٹ ورک مربوط کیا جاسکے۔