پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنینشل کے ایک اوور میں 25 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بابراعظم نے ایک اوور میں 4 چھکے اور ایک سنگل رن لیا۔
اس سے قبل آصف علی، خوشدل شاہ، عامر جمال اور محمد رضوان ایک اوور میں 24 رنز بناچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آئرلینڈ کو تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ، ایک سے اپنے نام کرلی ہے۔