پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈیوڈ ریڈ کو قومی ٹیم کا میٹنل ہیلتھ پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ڈیوڈ ریڈ کی تقرری پر کہنا تھا کہ انکی کی بحیثیت مینٹل ہیلتھ پرفارمنس کوچ تقرری سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہمارا بنیادی عزم ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا گہرا تعلق ذہنی حالت سے ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ ریڈ مینٹل ہیلتھ کے سلسلے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔