اسلام آباد کے سیشن جج کی عدالت نے شادی سے انکار پر مسیحی لڑکی کے قتل کے مجرم کو پچیس سال قید کی سزاکا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم شہزاد نےمسیحی لڑکی سے شادی کیلئے رشتہ بھیجا تھا ، لڑکی کی فیملی نے لڑکا مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتے سے انکار کر دیا تھا ، جس پر شہزاد نے تیس نومبر دو ہزار بیس کو لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔
تھانہ کورال کی پولیس نے قتل کا مقدمہ مجرم شہزاد کیخلاف تیس نومبر دو ہزار بیس کو درج کیا گیا تھا ، تاہم پراسیکیوشن عدالت میں سماعت کے دوران مجرم کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی ۔
جس پر جج اعظم خان نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہزاد کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔