بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پر پیشی سے متعلق وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا موقف سامنے آگیا۔
اٹارنی جنرل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ہے ادب سے سر تسلیم خم کروں گا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تاریخی طور پر مگر ایسا ہوتا نہیں ہے ، اس طرح تو ہزاروں سزا یافتہ لوگ جیلوں میں ہیں۔
اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سماعت کی براہ راست نشریات سے متعلق بھی عدالت نے ہی ریگولیٹ کرنا ہے، عدالت جو حکم کرے گی تعمیل ہو گی۔
یاد رہے کہ منگل کو سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔