پاکستان نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 194 رنز کا ہدف دیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 49 رنز دے کر 3 شکار کیے۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
عباس آفریدی نے 2، عامر اور نسیم کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز پر مطلوبہ حدف حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کرلی اور تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 46 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔
فخر زمان اور محمد رضوان کی 140 رنز کی شراکت داری نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اعظم خان نے ناقابل شکست 30 رنز کی اننگ کھیلی، صائم ایوب 6 اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔