بلوچستان کے عوام دہشتگرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آکر آواز بلند کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے عوام بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی مظالم سے تنگ آکر آواز بلند کرنے لگے۔ بلوچستان کے عوام نے خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کوئٹہ، کراچی مین شاہراہ کو مختلف مقامات پر بند کر دیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس میں شہداء کے تصاویر اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے دہشت گرد تنظیم (بی ایل اے) کے خلاف نعرے لگائے اور دہشت گرد تنظیم کے جھنڈے کو جلایا اور اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی دہشتگرد کاروائیوں کی وجہ سے علاقے کا امن اور خوشحالی تباہ ہو گئی ہے۔
یاد رہے کچھ دن پہلے بلوچ دہشت گرد تنظیم نے خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں مولانا صدیق مینگل دو ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے