پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت میں 8 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔