لاہور ہائیکورٹ نےشاہ پورکانجراں مویشی منڈی کی نیلامی کا ٹھیکہ منسوخ کرتےہوئےدوبارہ نیلامی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے ملک ریاست نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی نیلامی ایک ارب 87 کروڑ روپے میں دی گئی،نیلامی کے وقت اضافی بولی لگائی،نیلامی کرنے والی کمیٹی نے اضافی بولی کی درخواست کو مسترد کر دیا،عدالت مویشی منڈی کے ٹھیکہ کی نیلامی کے عمل کو کالعدم قرار دے،عدالت مویشی منڈی کے ٹھیکے کی دوبارہ نیلامی کرانے کا حکم دے۔