چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی مشترکہ تربیتی پروگراموں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
امریکی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا جبکہ جنرل مائیکل ایرک نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔