صدرمملکت آصف علی زرداری نے سانحہ 9مئی کاایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کر تے ہوئے پر تشدد واقعات کی سخت مذمت کی ہے اور کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،
9 مئی کوسیاسی طورپرمشتعل ہجوم نےملک بھرمیں کہرام مچایا،مشتعل ہجوم نےسرکاری املاک،فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
صدرمملکت نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سےملک کا تاثر بری طرح متاثرہوا،پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے، حملےریاستی رٹ،قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی کوشش تھی،پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں
آصف علی زرداری نے مسلح افواج اوراس کےاداروں پرفخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے،سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کا عمل متاثر ہوتاہے ۔ صدرمملکت نے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پربدنیتی پرمبنی مہم پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔