ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے چند ہفتے قبل بنگلہ دیش کے سب سے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن کی ٹیم میں نے کھلاڑیوں میں جذبے کی نئی روح پھونک دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوینٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں شکیب الحسن کو ٹیم میں واپس شامل کیا گیاہے ، ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے برتری حاصل ہے ، شکیب الحسن نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ جولائی 2023 میں افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کھیلا تھا ۔
شکیب الحسن ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا افتتاحی ٹورنامنٹ 2007 میں کھیلا تھا ۔، 37 سالہ کھلاڑی اپنے کیرئیر کے دوران 117 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں اور 2382 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انہوں نے 140 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
زمبابوے کے خلاف چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے بنگلہ دیش کے سکواڈ میں میں نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس ، تنزید حسن ، شکیب الحسن، توہید، محمد اللہ، جاکر علی انیک، شیخ مہدی حسن ، راشد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، تنظیم حسن، سومیا سرکار، تنویر اسلم، شیف الدین شامل ہیں۔