وزیر داخلہ محسن نقوی نے گندم بحران کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کے حوالے سے انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ درآمد سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں کچھ لوگوں کی خواہش کے مجھ پر کوئی بات آجائَے لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، میری ذاتی رائے ہے کہ وفاقی حکومت کی بھی کوئی بدنیتی نہیں ہوگی دس سال بعد بھی کوئی الزام ثابت ہو تو جواب دینے کو تیار ہیں ۔