عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پالیسیوں اور اصلاحات پر بات چیت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پالیسیوں اور اصلاحات پر بات چیت کی جائے گی جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے حجم سے زیادہ اصلاحات میں تیزی لانے پر زور دے رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ تین ارب ڈالر قلیل مدتی پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔ اب حکومت نئے طویل مدتی پروگرام پر زور دے رہی ہے۔