بھارتی خفیہ ایجنسی را قریبی تعلق رکھنےوالےایکس اکاؤنٹ نےمستونگ حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ۔ پاکستان میں خونریز دہشتگردی پر بھارت کے’’را‘‘سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشیاں اور شادیانے بھی بجائے جا رہے ہیں ۔
کینیڈا میں سکھوں کے قتل کے بعد بھارت کی حالیہ عالمی دہشتگردی کے اور شواہد بھی سامنے آ گئے ، بلوچستان میں مستونگ دہشتگرد حملے کی ذمہ داری بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک ایکس اکاؤنٹ نے قبول کرلی ۔اور اسے اپنے ریاستی ڈرامہ آپریشن کا نام نہاد بدلہ بھی قرار دیا گیا ہے ۔
بھارت کےزیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں چودہ ستمبر کو فالس فلیگ حملے میں انڈین پولیس کا ایک ڈی ایس پی مارا گیا تھا ، اسی حوالے سے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ ہرچیز کا جواب دیا جائےگا اگر تم ہم پرحملہ کروگے ۔
یاد رہے کہ مستونگ دہشتگرد حملےمیں ڈی ایس پی نے باقی لوگوں کوبچاتےہُوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔