وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی، دوطرفہ تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال، باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہناتھا کہ صنعتی ترقی کےلیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کارکاخیرمقدم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات پرزوردیا کہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہوناچاہیے۔ کہا کہ پنجاب میں زراعت اورمائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کاوسیع پوٹینشل موجود ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔ کورین سفیر نےوزیراعلیٰ مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔