امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد روکنے کے لیے لایا گیا بل بھاری اکثریت سے مسترد کردیا گیا۔
ٹینیسی سے ریبپلکن رکن پارلیمنٹ اینڈی اوگلز نے بل پیش کیا تھا۔ بل میں فارن آپریشن پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد روکنے کی سفارش کی گئی تھی۔
امریکی کانگریس میں ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں صرف ایک سو بتیس ووٹ پڑے جبکہ دو سو اٹھانوے اراکین نے بل کی مخالفت کی۔
کانگرس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیے۔